پاکستان کا سفیر

بلاگ : فریال خان شیروانی

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے مسئلے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروادی جبکہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے کہا کہ ’پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بڑی رقم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ،میں آج پاکستان میں بہت خوش ہوں، ہمارے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور ہم نے ہر مشکل اور سازگار حالات میں ساتھ مل کر کام کیا ہے .

محمد بن سلمان نے کہا کہ ولی عہد بننے کے بعد ان کا سعودی عرب کے مشرقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے ،جس میں پاکستان پہلا ملک ہے جہاں انہوں نے دورہ کیا ہے۔ عشائیے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے آج عظیم دن ہے، سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست رہا ہے، اس نے ہمیشہ پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اس لیے اسلام آباد ہمیشہ سعودی عرب کی قدر کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب سے ہماری محبت کی ایک وجہ مکہ و مدینہ بھی ہیں، میرے لیے مکے اور مدینے کا سفر سب سے بڑا اعزاز ہے، دونوں ممالک میں سیاحت کے میدان میں بہت مواقع ہے. مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں .

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں اور مزدوروں کے معاملے کا جائزہ لینے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ کر سکے ضرور کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *