اتنے بڑے آدمی کا چالان۔۔۔۔

یہ بظاہر عام سی ایک تصویر ہے جس میں ایک انگریز سپاہی غلط پارک کی گئی گاڑی پر چالان کا ٹکٹ لگا رہا ہے ظاہر ہے اس میں آپکے لئے اور میرے لئے کوئی دلچپسی کی بات نہیں چالان ہو رہا ہے تو ہوتا رہے ، بات تو جب ہے کہ پولیس والا چالان کرنے کے لئے آئے اور سلیوٹ مار کر پلٹ جائے کہ مائی باپ غلطہ ہوگئی ۔۔۔۔ ہے ناں ! لیکن یہ ہمارے لئے بہت خاص تصویر ہے ہاں جس جگہ کی یہ تصویر ہے وہاں کے لئے شائد عام ہو
جناب ! یہ تصویر ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزاہ فلپ کی سیکیورٹی اسٹاف کی ہے جسے ایک عام سپاہی نے غلط پارکنگ پر کھڑی دیکھی تو جھٹ سے چالان کا ٹکٹ تھما دیا کہ ملکہ کے میاں ہوتے تو ہوتے رہو ،،، شہزادے ہو تو ہماری بلا سے ،،، قانون سے بھاری تھوڑی ہو،،، قانون توڑو گے تو قانون حرکت میں آئے گا
کمال یہ کہ بنا اسلحے کے ایک عام سپاہی کے چالان کاٹنے پر شاہی سیکیورٹی کے عملے نے چوں تک نہ کی ، کسی نے رعب جمایا نہ کسی نے اسکے آفیسر کو فون گھمایا ،،، یقین کیجئے گا اسکا کسی دورافتادہ مقام پر تبادلہ بھی نہیں ہوا یہ اسی طرح اسی مقام پر ڈیوٹی دے رہا ہے
مجھے اس تصویر کے پیچھے بیسیوں تصاویر دکھائی دے رہی ہیں ایک تو ہمارے دوست پی ایس پی آفیسر کی ہے جنہوں نے پریڈی تھانے کے قریب زرداری صاحب کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کا اسکواڈ روک لیا تھا جس کے بعد اس افسر کو اپنی سیٹ پر بیٹھنا نصیب نہ ہوا غرور ، نخوت تکبر اور اقتدار کے نشے نے اس افسر کا تبادلہ کرا دیا ۔۔۔ یہ نشپہ صرف پیپلز پارٹی والوں کو ہی آسمانوں پر نہیں لے گیا 2018 میں پاک پتن میں موجودہ دور حکومت میں خاتون اول کے سابقہ شوہر اپنی گاڑی روکوانے کی جسارت پر معافی نہ مانگنے والے ڈی پی او پاک پتن رضوان عمر گوندل کا تبادلہ کروا چکے ہیں ، میں سوچ رہا ہوں اس تصویر کا مقام لندن کے بجائے کراچی لاہور پشاور کوئٹہ اور اسلام آباد ہونے میں کتنی صدیاں لگیں گی ؟؟؟

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *