عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : شمائلہ ملک

کراچی : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وویمن ونگ ضلع ساوتھ کراچی شمائلہ ملک نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا جو عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔

مذید پڑھیں :سندھ میں 37 ہزار بھرتیوں کیلئے تیاری مکمل کر لی گئی

انہوں نے کہا کہ منگہائی اور بے روزگاری نے ملکی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جو حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وویمن ونگ ضلع ساوتھ کراچی شمائلہ ملک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تا کہ ملک بحران اور عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *