برادر اسلامی ملک الجزائر کا اعزاز

تحریر : علی ہلال
شمالی افریقا کے سب سے بڑے اور اسلامی دنیا کے دوسرے بڑے ملک الجزائر کے حصے میں ایک نیا اعزاز آیا ہے ۔ فرانسیسی استعمار سے ایک طویل خونی جنگ کے نتیجے میں 1962 میں آزادی حاصل کرنے والے الجزائر میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ انجینئر خواتین موجود ہیں ۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی ،سائنسی وثقافتی ادارے ’’یونیسکو ‘‘ کی عالمی سروے رپورٹ کے مطابق الجزائر کو دنیا کی سب سے زیادہ خواتین انجینئرز رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سب سے زیادہ خواتین انجینئرز رکھنے والے ممالک میں نہ صرف ایک بلکہ چار عرب ممالک سرفہرست ہیں ۔ جن میں الجزائر کے ساتھ تیونس،مصر،عمان ،شام اورمراکش شامل ہیں ۔
اس فہرست میں الجزائر سمیت ان عرب ممالک کو امریکہ ، کینیڈا اورآسٹریلیا پر بھی تفوق اوربرتری حاصل ہے ۔