سینیٹ کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی نا دینا قابل افسوس ہے۔

سینیٹ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز پاکستانی سیاستدان اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی نا دینا قابل افسوس ہے۔

سینیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی وقت کی ضرورت ہے، اربوں روپے کا زرمبادلہ دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کو نظرانداز کرنا ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالہا سال سے اپنے وطن سے دور رہ کر محنت مزدوری کررپے ہیں اور پاکستان کی معیشت میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں لیکن انکا اپنا کوئی بھی حقیقی نمائندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نہیں موجود نہیں جو تھوڑے بہت اوورسیز سے کچھ لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ بھی پاکستان سے امپورٹ ہیں

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں کرپشن کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے : کیپٹن (ر) عاصم ملک

لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اوورسیز سے حقیقی اور ہمدرد نمائندہ قومی اسمبلی یا سینیٹ میں ہونا چائیے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *