خداداد صلاحیتوں سے مالامال محمد زکریا نے صرف چھ ماہ میں حافظ قرآن مکمل کر لیا

 

کرونا کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے "جامعۃ الاخوان ” کے متوسطہ سوم کے طالب علم محمد زکریا بن نجم الدین نے چھ ماہ میں حفظِ قرآن کریم مکمل کر کے سب کو حیران کردیا۔

اس ننھے طالب علم محمد زکریا نے 28 جون کو پہلا سبق لیا تھا اور آج قاری صاحب نے آخری سبق پڑھا دیا۔ اس دوران اس نے صرف ایک بار سبق کا ناغہ کیا ہے

خداداد صلاحیتوں سے مالامال یہ بچہ بہترین خطاط بھی ہے طالب علم کی محنت اور کاوشوں کے ساتھ ساتھ جامعہ کے مخلص اور محنتی استاد قاری معین صاحب بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انکی توجہ اور حوصلہ افزائی سے یہ ممکن ہوسکا۔

مزید پڑھیں: حفاظ کرام کیلئے قرآن کریم یاد رکھنے کاآسان ترین نسخہ

یہ قران کا معجزہ اور اس کی حقانیت کی علامت ہے کہ معصوم سے بچے نے اتنے کم وقت میں پورے تیس پاروں کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا۔

جہاں یہ اس بچے کیلیے اعزاز ہے وہاں ان کے والدین اور شب و روز ان کے ساتھ محنت کرنے والے اساتذہ کیلیے بھی یہ بہت بڑی کامیابی کی ضمانت ہے بہت بہت مبارک ہو۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *