سرسید یونیورسٹی اور علماء یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سرسید یونیورسٹی اور علماء یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطکراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علماء یونیورسٹی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

جس کے تحت دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں اور پروجیکٹس کی تخلیق و تشکیل میں حصہ لیں گی ۔

معاہدے کا مقصد مشترکہ دلچسپی کے امور پر دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور ماہرین کے تجربہ سے استفادہ کرنا ہے ۔ دونوں جامعات کے باہمی تعاون سے تربیتی ورکشاپس ، سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور فیکلٹی اور طلباء کے مابین معلومات، اشاعتی رپورٹس و دیگر تعلیمی و تحقیقی مواد کا تبادلہ کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی کے اساتذہ پر تشدد، تدریسی عمل معطل

اس سلسلے میں سرسیدیونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار سید سرفراز علی اور علماء یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر میجر ناصر اے سبزواری فوکل پرسن مقرر کئے گئے ۔

مفاہمتی یاداشت پر سرسید یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، جبکہ علماء یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصورالظفر داوَد نے دستخط کیئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *