جامعہ اردو اراکینِ سینیٹ ڈاکٹر عرفان – ڈاکٹر طاہر علی کا IBA طلبہ کے رویئے پر اظہارِِ افسوس

کراچی : اراکین سینیٹ وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان عزیز اور ڈاکٹر سید طاہر علی نے گذشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں آئی بی اے کے طالب علم کی جانب سے یونیورسٹی کے استاد پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل افسوس قرار دیا ہے ۔

اراکین سینیٹ نے ا س سلسلے میں جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر اساتذہ پر تشدد کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔ آئی بی اے کو اس سلسلے میں مذکورہ طالب علم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔

مذید پڑھیں :تقسیمِ مدارس کا حریفانہ وار ||

اراکین سینیٹ نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کے بیان کی بھی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کرام پر انتظامیہ کی جانب سے آنسو گیس کے گولے استعمال کرنے اور نہتے مظاہرین کے خلاف پر تشدد طریقے استعمال کرنے کا دفاع کیا تھا۔

اراکین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے اورمعاشرے کے کمزور طبقات کے لیے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات پر اپنی توجہ صرف کرنی چاہیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *