میٹرک بورڈ ، امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بمعہ لیٹ فیس توسیع

میٹرک بورڈ

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عبد الرزاق ڈیپر نے جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021 کی لیٹ فیسوں میں 30 اپریل 2021 تک توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نہم جماعت کی امتحانی فارم کی لیٹ فیس 800 روپے اور دہم جماعت کے امتحانی فارم کی لیٹ فیس 500 روپے کر دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ 30 اپریل تک امتحانی فیس میں اضافہ نہیں کرے گا : پرویز ہارون

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت موجودہ حالات میں اسکولوں، طلبہ اور ان کے والدین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دی جا رہی ہے۔

لہٰذا جن طلبہ نے ابھی تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد امتحانی فارم لازمی جمع کرا دیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *