ننھی دعا عمران کی پولیس یونیفارم میں DIG ہزارہ میر ویس نیاز کیساتھ ملاقات

ایبٹ آباد : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس سے پیار کرنے والی ننھی بچی دعا عمران نے پولیس یونیفارم میں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کے ساتھ ملاقات کی ۔

ننھی دعا عمران نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز سے ملاقات کے دوران کہا کہ، مجھے پولیس سے دلی لگن اور محبت ہے اور میری خواہش ہے کہ میں بھی بڑی ہو کر پولیس آفیسر بنوں ۔

مزید پڑھیں: انجمن اتحادِ ہزارہ کی کارکردگی کیا ہے ؟

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے دعا عمران کی پولیس کیساتھ اس محبت اور لگاؤ کو سراہا اور کہا کہ، ہزارہ پولیس کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے بچے پولیس سے محبت رکھتے ہیں ۔

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے دعا عمران کو نقد انعام سے بھی نوازا اور اس کی اس خواہش کو پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی کہ وہ پولیس کے جس دفتر یا تھانہ میں جائے گی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران اس کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *