کامیابی کیلئے محنت ہی نہیں بلکہ تجربہ کار استاد کی بھی ضرورت ہے

لاہور ( بندیا اسحاق) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کامیاب انسان بننے کے لئے صرف سخت محنت کافی نہیں ہے ساتھ ہی تجربہ کار شخص سے علم حاصل کرنا آپ کے کٹھن راستے کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فہد خان ان کامیاب لوگوں میں سے ایک ہیں جو اپنے تجربہ کی بدولت نوجوان نسل کی راہنمائی کر رہے ہیں اور انہیں ایک قابل اور ذمہ دار شہری بنانے میں کوشاں ہیں۔ وہ دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ فہد خان کا ماننا ہے کہ “زندگی ایک تحفہ ہے اور دوسروں کی مدد کرنا ہمارا طرز زندگی ہے”۔

مزید پڑھیں: کاروبار اور تجارت کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے : فہد خان

آج کل ،فہد خان  اپنی پر اثر شخصیت کی بدولت پاکستانی نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں۔ آپ نے اپنے خوابوں کو سچ کرنے کیلئے ابتدائی تعلیم کے ساتھ ہی اپنے کیریئر  کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا اور کامیابی اور جدوجہد کے اس سفر  میں ایک سنگ میل عبور کیا۔

آپ کو سب سے کم عمر اور بااثر کاروباری شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔  فہد خان ایک با اثر اسپیکر ہیں جو اپنی زندگی کے حاصل کردہ سبق کے زریعے نوجوانوں کو زندگی کے ہر پہلو سے روشناس کراتے ہیں نہ صرف یہ،بلکہ وہ نوجوانوں کو حامی تجاویز دے کر اور ناقابل یقین بصیرت کا اشتراک کرکے پھر انکی زندگیوں  کو استوار کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک پاکستانی نوجوان کا کامیاب بزنس مین بننے تک کا سفر

آپ زندگی میں درپیش تمام  مسائل کی بہتر طور پر راہنمائی فراہم کرتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں ارتقاء ، دریافت اور ترقی کی ترغیب دیتے ہیں فہد خان نوجوانوں کے ساتھ اپنی زندگی کی کہانی کا تبادلہ کرتے ہیں تاکہ نوجوان بھی محنت سے کام کر سکیں اور اپنے مقاصد کو ذہانت سے پورا کر سکیں ۔

پاکستانی نوجوانوں کے لئے فراہم کردہ ان کی خدمات کے ذریعہ اور اپنی بصیرت کو بانٹتے ہوئے وہ ایک بااثر شخصیت  بن گئے لاکھوں لوگ کامیابی کی راہ پر چلنے کے لیے آپ کی پیروی کرتے ہیں اور آپ سے تجربہ کار امداد حاصل کرتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *