رپورٹ ، اختر شیخ
کراچی یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے الیکشن کے لئے دو پینلز کا اعلان کردیا گیا ۔
الیکشن برائے سال 2019،20 کے لئے دی ڈیموکریٹس اور پروگریسو پینل نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔دی ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر طاہر حسن خان،نائب صدر کے لئے سید اطہر حسین اور ارباب چانڈیو کا نام سامنے لایا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے خورشید عباسی اورجوانٹ سیکرٹری کے لئے لیاقت مغل اور وسیع قریشی کےنام سامنے آئے ہیں جب کہ خازن کے لئے عبدالجبار ناصر اورایم ای سی کے لئے راشدلطیف، رشیدمیمن، حمیدبھٹو،عبدالعزیر ہنگورو،الطاف مجاہد،عبدالعزیر سنگو اور حسن ناصر کے نام سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب پروگریسیو پینل کے لئے صدر کے لئے اشرف خان ،وائس پریذیڈنٹ کے لئے نعیم کھوکھر اور قاضی آصف کےنام سامنے آئےہیں جبکہ ٹریژار کے لئے ایم جاوید قریشی ،اور جنرل سیکرٹری کے لئے احمد خان ملک اور جوائنٹ سیکرٹری کے لئے لیاقت رانا ،قسیم سعید کا نام سامنے آیا ہے جبکہ ممبران ایگریکٹیو کونسل کے لئے آصف شیخ،اسلم شاہ ،نادرہ مشتاق،ابراہم صالح ،قادر ضیا ،شنکر لال ،یونس آفریدی کے نام سامنے آئے ہیں ۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس الیکشن 2019 . 2020کا انعقاد 16 فروری کو کراچی پریس کلب میں ہوگا ،الیکشن کا عمل صبح 9 بجے سے لیکر 5بجےتک ہو گا ۔