کراچی میں کبڈی مقابلہ 14 فروری کو ہو گا

کراچی : کراچی میں پاکستان کے ثقافتی کھیل کبڈی کو پروموٹ کرنے کے لئے 14 فروری کو کھیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

کراچی کبڈی ایسوسی ایشن اور کبڈی سے پیار کرنے والے شاٸیقین اور کلبوں کے کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت سے ایک بہت ہی پیارا کبڈی میچ آرگناٸز کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :بچیوں کے ورثاء کی تلاش

کراچی کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری دانش علی کا کہنا ہے کہ اس میچ میں آپ تمام گروپ ممبران کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ نوجوانوں کے اس اچھے اقدام کی حوصلہ افزاٸی ہو سکے ۔ آپ تمام بھاٸیوں کی شرکت کراچی کبڈی ایسوسی ایشن کے لیے باعث فخر ہو گی ۔

ان شاء اللہ بروز اتوار 14 فروری 5 بجے شام کو ڈیفنس ویو اقرا یونیورسٹی کے سامنے بند کے پیچھے کبڈی کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا ۔ اس مقابلے میں سندھ الیون کبڈی کراچی کا مقابلہ گجر کبڈی کلب کراچی سے ہو گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *