پشاور، SSP اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ، نیا لائحہ عمل تیار

پشاور(چیف اکرام الدین) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

جس میں جرائم اور ان کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا میٹنگ میں چاروں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی.

مزید پڑھیں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر آفریدی SSP آپریشن پشاور تعینات

اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز نے زیر تفتیش کیسز کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی.

ایس ایس پی اپریشنز نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفتیشی نظام میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *