ڈی جے سائنس کالج میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ٹرائلس کا انعقاد

کراچی : صحت مند معاشرے کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں ملک اور معاشرے میں نام روشن کرنے کے لئے اچھی تعلیم اور کھیلوں کا انعقاد ھونا ضروری ھے جس میں آپ کو محنت کرنا ضروری ھے ، پرنسپل ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر غلام مصطفی چارن کا ڈی جی سائنس کالج میں کرکٹ ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے ٹرائلس کے انعقاد پر افتتاحی تقریب سے خطاب ۔

پرنسپل ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر غلام مصطفی چارن کا ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس میں طلبہ سے کرکیٹ کھیل کر تقریب کا آغاز کر دیا ۔ انہوں نے طلبہ مین کھیلوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کھیل سے صحتمند فرد بنتا ہے اور فرد سے صحت مند افراد بنتے ہیں اور صحت مند افراد سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کے صحت کے بغیر زندگی کچھ بھی نہیں ہے ۔ اس لئے کھیلوں کو زندگی سے الگ کرنا مطلب بیماریوں کو دعوت دینا ہے ۔ پرنسپل ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر غلام مصطفی چارن نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے آپ ہی ملک کا مستقبل ہیں جس سے امیدیں وابستہ ہیں ۔

مزید پڑھیں :مدارس پر حکومتی اقدامات اور مولانا سلیم اللہ خان ؒ کا موقف

انھوں نے کہا کے صحت مند معاشرے کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں ملک اور معاشرے میں نام روشن کرنے کے لئے اچھی تعلیم اور کھیلوں کا انعقاد ھونا ضروری ھے۔ پروفیسر غلام مصطفی چارن نے کہا کے آپ بچوں کو محنت کرنا ضروری ھے آپ کی محنت سے ملک کا مستقبل وابستہ ھے اس لئے آپ اپنے اور ملک کے مستقبل کے لئے تعلیم حاصل کرنے اور کھیلوں میں محنت کریں ۔

اس موقعے پر فزیکل ایجوکیشن اسپورٹس ڈاریکٹر میڈم زرقا سہتو نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ذریعے جرائم کو بھی کم کر سکتے ہیں . کیونکہ جرائم بیماری کی علامت ہے. اور نفسیاتی بیماری انسان سے کوئی بھی جرم کروا سکتی ہے. اور کھیلوں سے اچھی صحت ملتی ہے اور اچھی صحت سے اچھی اور مثبت سوچ ملتی ہے ۔

مذید پڑھیں :پشین DHU عملے کا مریض کو لانے والے صحافی پر شدد

ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج زرقا سہتو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کے آج کل بچے سوشل میڈیا پر گیم وغیرہ کھیلتے ہیں جس سے بچوں کی صحت اور آنکھوں پر برا اثر ھوتا ھے ۔

انھوں نے کہا کے بچوں کے لئے کھیل انتہائی ضروری ہیں ، اس موقعے پر پروفیسر شھزاد مسلم ، پروفیسر اطھر علی، امین اکبر ، سردار بخش ودھو ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زرقا سہتو سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *