جامعہ سندھ مدرسۃ الاسلام کا ریڈیو کے 100 سالہ سفر پر سیمینار کا اعلان

کراچی : سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور میڈیا ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام ورلڈ ریڈیو کے موقع پر کمرشل ریڈیو کے سو سالہ سفر میں ریڈیو کی اہمیت پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

13 فروری بروز ہفتہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور میڈیا ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر کمرشل ریڈیو کی ایک صدی کی تکمیل پر پاکستان میں ریڈیو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

سیمینار میں  شرکت کے لئے صوبائی وزراء، حکومتی عہدیداران، شیخ الجامعہ ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن، جامعہ کے پرنسپل اسٹاف اور فیکلٹی سمیت سندھ بھر کی جامعات سے شعبہ ابلاغ عامہ اور ریڈیو ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ کو مدعو کیا گیا ہے ۔

مختلف ایف ایم اسٹیشنز سے منسلک RJs اور ریڈیو سے وابستہ پروفیشنلز اور اکیڈیمیا سے پاکستان میں ریڈیو کو درپیش مسائل پر بات کی جائے گی ۔ سیمینار کا مقصد ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر پروفیشنلز اور ٹرینرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ وہ ملک میں ریڈیو کو عوامی آگاہی اور فلاح کیلئے استعمال کے فروغ کیلئے کام کریں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *