جامعہ کراچی کے اساتذہ کا سرکاری ملازمین کے احتجاج سے اظہارِ یکجہتی

کراچی: جامعہ کراچی کے اساتذہ نے سرکاری ملازمین کے حق میں احتجاج کیا، اس دوران گرفتاریوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج ہوا لیکن اس دوران انتظامیہ نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد ملازمین کو گرفتار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی:ایوننگ پروگرام کے کلیم فارم کی فہرستیں جاری

ملازمین کے حق میں آج جامعہ کراچی میں اساتذہ نے مظاہرہ کیا، اساتذہ نے سرکاری ملازمین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کا اعلان کیا۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

صدر آفیسر ایسوسیشن ڈاکٹر حسان اوج اور انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر حارث نے متفقہ طور پر تنخواہوں میں ٪10 فیصد اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ، مہنگائ میں اضافہ ٪200 اور ٪300 فیصد، سیاستدانوں کے لیے مراعات اور ترقیاتی فنڈز اور ملازمین کے لیے لاٹھی۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد فی الفروع اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *