حکومتی فیصلہ واپس نہ ہوا تو مدارس کے طلبا سڑکوں پر آئیں گے : مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن کا حکومت کے مدارس بارے فیصلے پر اہم بیان سامنے آیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ۔ علماء کا مطالبہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پوری کی گئی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان بورڈوں کا بھی وہی حال ہو گا جو مشرف کے مدرسے بورڈ کا تھا ۔ ہمارے حکمران باہر کے غلام اور ایجنٹ ہیں ۔ وفاق المدارس ہماری تنظیم ہے، وفاق کے زمہ داران مدارس کا تحفظ کریں ۔

مذید پڑھیں :مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی AIG سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

وفاق المدارس اگر مدارس کا تحفظ نہیں کر سکتی تو جمعیت علماء اسلام مدارس کا تحفظ کرے گی ۔ مدارس کے تحفظ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔ جے یو آئی مدارس کی چوکیدار ہے ۔ وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ تنظیم ہے ۔اس کے علاوہ اور کوئی جماعت ہم تسلیم نہیں کریں گے ۔

علماء کرام سے مشاورت کے بعد حکومت کے اس اقدام کے خلاف بڑا فیصلہ کریں گے ۔ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے نہیں تو ملک بھر کے مدارس کے طلباء سڑکوں پر ہوں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *