عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے : چاندنی

چاندنی

لاہور : معروف نوجوان ماڈل چاندنی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی مسلمان برداشت نہیں کر سکتے، عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں ۔

گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف و نوجوان ماڈل چاندنی نے کہا کہ عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتے مودی سرکار کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم ڈھانے سے باز آ جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مودی سرکار کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر کی نبتے عوام پر ظلم ڈھانے سے باز آجائے شہدا کشمیر کا خون ضرور لرنگ لائے گا اور کشمیریوں کی قربانیاں راییگاں نہیں ہوں گی ۔

مذید پڑھیں :حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، سرکاری ملازمین کی مان لی گئی

پاکستان کی معروف نوجوان ماڈل چاندنی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے سے مطالبہ ہے کہ قرار دادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم و ستم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیری عوام کو آزادی مل جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، کشمیر کی آزادی وقت کی اشد ضرورت ہے کشمیر میں جاری بے گناہ قتل عام و نسل کشی کیخلاف اقوام متحدہ نوٹس لیں تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کے مظالم سے نجات مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے اہم پہچھے نہیں ہٹیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *