پی ڈی ایم حیدرآباد جلسہ کے لیے قافلہ روانہ

پی ڈی ایم

کراچی( ) پی ڈی ایم حیدرآباد جلسہ کیلئے ضلع جنوبی سے جے یو آئی کاقافلہ لیاری میراں ناکہ سے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا نور الحق کی قیادت میں روانہ ہوا،قافلے میں درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھی، قافلے میں جنرل سیکرٹری قاری نورالامین، ڈاکٹر موذمبر خان،حاجی یوسف خان، مولانا ضیاءالحق، مولانا عبدالحفیظ، محمد علی بلوچ، مولانا کفایت اللہ، نواب علی، سید ریاست علی، محمد سعد،شعیب سلطان، عبدالقیوم لالا انصر سمیت سینکڑوں کارکن شریک تھے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم حیدرآباد جلسہ،مولانا کا مکمل خطاب

اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا نور الحق نے کہا کہ کارواں میں شریک ہر فرد یہ عہد کرنے نکلا ہے کہ پاکستان کو سیلیکٹڈ حکومت سے نجات دلاکر دم لیں گے، جیسے قائدین کے حکم پر ہم پی ڈی ایم جلسے کیلئے حیدرآباد روانہ ہوئے۔ اس طرح 26 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ میں بھی بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور:پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشتگردی کی کارروائی ہوسکتی ہے،تھریٹ الرٹ جاری

حکمرانوں کے پاس نہ ویژن ہے، نہ صلاحیت، نہ پلاننگ، لہٰذ نااہل حکمرانوں کو مستعفی ہوجانا چاہئے، سیلیکٹڈ مولانا فضل الرحمن کے دیوانوں کے حوصلوں کے آزمانا چاہتے ہیں تو آئیں آزما لیں، ان کے عزم و استقلال میں رتی برابر بھی لغزش نہ آئی ہے اور نہ آئے گی، آخری دم تک اپنے قائد کے دست و بازو بن کر اس نااہل سیلیکٹڈ حکمرانوں کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے، جے یو آئی کا ایک ایک کارکن اپنی جان تو دے دے گا لیکن اپنے قائد کی ذات پر ایک حرف تک نہیں آنے دے گا، ایثار و قربانیاں دینے میں جے یو آئی کے کارکنان جیسے کارکن کسی جماعت کے پاس نہیں ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *