سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک 14 کلو میٹر ٹریک KCR آپریشن کا حصہ

کراچی : پاکستان ریلوے نے کے سی آر بحالی منصوبے پر سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر آج سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک 14 کلو میٹر ٹریک کو کے سی آر آپریشن کا حصہ بنا دیا ۔ کے سی آر ٹرین اب اورنگی سے دھابیجی تک 74 کلو میٹر راستے تک سفری سہولت فراہم کرے گی ۔

کے سی آر 1 اپ روزانہ شام سوا چار بجے اورنگی اسٹیشن سے براستہ منگھو پیر، سائٹ، شاہ عبدالطیف، بلدیہ، لیاری، وزیر منشن اسٹیشن سے ہوتی ہوئی 14 کلو میٹر فاصلہ طے کر کے سٹی اسٹیشن پہنچے گی ، جہاں سے اپنے معمول کے مطابق مزید 60 کلو میٹر فاصلہ طے کر کے دبھابیجی پہنچے گی ، جب کہ کے سی آر ڈاون 2 صبح سوا دس بجے اورنگی اسٹیشن پہنچے گی ۔

مذید پڑھیں :پی ڈی ایم حیدرآباد جلسہ کے لیے قافلہ روانہ

سٹی سے اورنگی تک 14 کلو میٹر ٹریک پر 12 پھاٹک اور 8 اسٹیشن ہیں۔ پاکستان ریلوے نے اورنگی سے دابھیجی تک سفری کرایہ صرف 30 روپے ہی رکھا ہے ۔ ایک ٹرین پانچ کوچز پر مشتمل ہو گی ۔ جس میں مجموعی طور پر 500 مسافر سفر کر سکیں گے ۔

اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے جناب محمد حنیف گل نے لوپ لائن پر سروس بحال ہونے پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ کے سی آر کے لوپ لائن میں چلنے سے عوام کی سفری تکلیف میں کمی آئیگی۔ انہوں نے افسران، ملازمین اور ورکرز کو ٹریک بحال کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔

سٹی سے اورنگی ٹریک کی بحالی کے بعد ڈی ایس کراچی جناب محمد حنیف گل نے پی ڈی کے سی آر کے ہمراہ اورنگی سے ڈرگ روڈ تک بقایا 16 کلو میٹر لوپ لوئن کا بھی معائنہ کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *