کوئٹہ : وزیر اعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔
منگل کو کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 22 کے آفیسر وفاقی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن مطہر نیاز رانا کو نیا چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے ۔
مطہر نیاز رانا اس سے قبل آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ وفاق میں کئی محکموں میں کلیدی عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ان کا شمار اچھی صلاحیت کے حامل ایماندار آفیسران میں ہوتا ہے ۔