حیدر آباد PDM جلسے کیلئے JUI وسطی کا قافلہ بھی شریک رہا

کراچی : پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ عام حیدر آباد میں شرکت کے لئے جمعیت علماء اسلام ضلع وسطی کا زبردست قافلہ ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا زرین شاہ کی قیادت میں سہراب گوٹھ سے روانہ ہو کر اپنے منزل خیر و عافیت سے پہنچا ۔

پنڈال میں ضلع وسطی کے چہکتے دھمکتے ستارے پی ڈی ایم کے جیالوں کے درمیان موجود رہے ۔ قافلے میں سرپرست ضلع وسطی سے مولانا گل محمد تالونی، سینئر رہنما قاری ابراہیم شاہ ، سینئر نائب امیر مولانا فضل الرحمن، پی ایس 129 امیر مولانا سلطان محمود ، پی ایس 125 سے امیر ملک عنایت اللہ، ضلعی ترجمان نور سلیم صابر شریک ہوئے ۔

اس کے علاوہ دیگر میں مولانا عبدالرشید شیرازی، مولانا محمد، قاری عبداللہ، امیر گل فرید خان، حاجی نصیب رازق، قاری صالح گل، مولانا محمد شعیب، فضل اکبر، مولانا انس محمود، مولانا شاہد، مولانا سعیدالرحمن، مولانا گل نصیب ، محمد رفیق منا، نصیب زادہ، فضل اللہ،مولوی عبدالغفور، مولوی اسداللہ، امیراللہ،و دیگر کثیر تعداد میں ذمہ داران کارکنان شریک ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *