کراچی تبلیغی اجتماع سے 2707 جماعتوں کی تشکیل کی گئی

کراچی : کراچی تبلیغی اجتماع سے 2682 جماعتیں چلے اور 4 ماہ کیلئے جب کہ 22 جماعتیں پیدل ایک سال کیلئے اور 3 جماعتوں کی تشکیل بیرون ملک کے لئے کی گئی ہے، دوسرے حصے کا اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔

ملکی سلامتی اور عالم اسلام کے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کراچی تبلیغی اجتماع کا دوسرا حصہ بھی گزشرہ روز صبح اجتماع دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اجتماع سے کل 2707جماعتوں کی تشکیلکی گئی ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منعقد ہونے والا سالانہ اجتماع معروف تبلیغی بزرگ عالم دین مولانا خورشید کی دعا سے اختتام کو پہنچا۔ اجتماع کے دوسرے حصے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اجتماع سے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد جماعتوں کی تشکیل کی گئی۔ اجتماع کے آخری روز نماز فجر کے بعد حاجی حشمت علی لاہوری ہوا۔اس کے بعد مولانا خورشید نے نکلنے والی جماعتوں کے لئے ہدایات اور بعد ازاں خصوصی دعا کے ساتھ اجتماع اختتام کو پہنچا۔

مذید پڑھیں :ایک عظیم صحافی کا انٹرویو

ایک اندازے کے مطابق اجتماع کے دوسرے حصے کے اختتام پر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف اجتماع کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا بلکہ اجتماع کو محدود کر دیا گیا تھا اور عام شہریوں کو اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ رائیونڈ میں مرکزی شوری کی جانب سے کراچی اجتماع کو کل 2 ہزار جماعتوں کی تشکیل کا ہدف دیا تھا۔ جس میں اجتماع کے پہلے حصے میں ہی 1250 جماعتوں کی تشکیل کی جا چکی تھی جن میں مکی مسجد سے اور اجتماع گاہ سے ہونے والی تشکیلات میں چلے اور 3 چلے کی کل 1240 جماعتیں نکلی ہیں۔ جن میں سے 280 مکی مسجد سے نکلی ہیں اور 12 جماعتیں اندرون سال پیدل کی نکلی ہیں۔

مزید پڑھیں :جامعہ الصّفہ میں چند گھنٹے حصہ دوئم

تبلیغی جماعت کے ذرائع کے مطابق اجتماع کے دوسرے حصے میں بھی ہزار سے زائد جماعتوں کی تشکیل کی گئی ہے۔ دوسرے حصے کے اجتماع کے آخر میں 1442 چلے اور چاہ کی جماعتوں کی تشکیل کی گئی ہے۔ جب کہ 10 جماعتیں اندرون سال پیدل اور 3 جماعتیں بیرون ملک کے لئے نکالی گئی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *