جمعیت علمائے اسلام کا صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے یو آئی مولانا امجد کے مطابق آئینی اور قانونی ماہرین سےمشاورت جاری ہے اور مشاورتی عمل مکمل کر کے آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 3 ،2 مارچ کو سکھرمیں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملکی موجودہ صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان اجلاس کوعالمی اور ملکی صورتحال پربریفنگ دیں گے جب کہ لانگ مارچ سے متعلق تجاویزکی روشنی میں حکمت عملی بھی طےکی جائےگی ۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہو گا

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سینیٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے اور امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ ڈپٹی سیکرٹری نے بتایا کہ سینیٹ و ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *