تھائی لینڈ نے گلیڈی ایٹرز ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت لیا

الرٹ ویب ڈیسک :  کورونا وائرس کی وجہ سے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ پہلی بار آن لائن کھیلا گیا ۔ جس کی میزبانی پاکستان نے کی ۔

پاکستان اور تھائی لینڈ نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، لیکن تھائی ٹیم بہتر ثابت ہوئی، تھائی لینڈ نے 14 کے مقابلے میں 21 گیمز سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

پاکستان کی جانب سے حشام ہادی خان فائنل کے سب سے کامیاب کھلاڑی ثابت ہوئے ۔ انہوں نے چھ میں سے چار میچز جیتے ۔ تھائی لینڈ کے نپت کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ انہوں نے مجموعی طور پر 36 میں سے 33 میچز جیتے ۔سید عماد علی پاکستان کے سب سے کامیاب اسکریبل پلیئر رہے ۔ عماد نے 29 میچز میں فتوحات سمیٹیں ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی کا 45 کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ 16 سے نوازنے کا انکشاف

ویسپا یوتھ کپ میں 16 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ہر ٹیم میں چھ کھلاڑی شامل تھے ۔ یوتھ اسکریبل کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی، ٹورنامنٹ کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں ماسٹر کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا ۔ تقریب تقسیم انعامات میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فراز مقبول، فارم ایوو کے سی ای او جمشید احمد اور ہارون قاسم نے بھی شرکت کی ۔

ویسپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایونٹ کا انعقاد آن لائن ہونے سے کئی چیلنجز کا سامنا تھا ۔ لیکن پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں کروایا ۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے نوجوان آرگنائزرز کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان تھا ۔ جس میں وہ پورا اترے ۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *