ملیر میں مولانا فضل الرحمن کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی : جمعیت علمائے اسلام ضلع ملیر کے تحت ملیر کورٹ سے گھگر پھاٹک تک مختلف مقامات پر استقبالیہ پینا فلیکس ، پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ۔

کل 8 فروری بروز پیر شام 5 بجے قائد جمعیت و قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا ضلع ملیر آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا ۔ ضلع ملیر کراچی کے تین مختلف مقامات قائد آباد، اسٹیل ٹاون اور گھگھر پھاٹک پر استقبالیہ کیمپ لگایا جا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمن حیدر آباد جسلے کیلئے کراچی پہنچ گئے : سمیع سواتی

جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے سیکرٹری اطلاعات محمد طارق شامزئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع ملیر کراچی کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی، جنرل سیکرٹری مولانا سید اجمل شاہ شیرازی ، ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین کی قیادت میں تمام یوسیز کے عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ مرحبا ھال مرغی خانہ اسٹاپ قائد آباد پر سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔

قائد آباد میں استقبالیہ تقریب کے بعد جمعیت علمائے اسلام ضلع ملیر کراچی کا قافلہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ گھگھر پھاٹک تک رخصت کے لیے روانہ ہو جائے گا ۔ جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کراچی کے کارکنان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا قائد آباد ،اسٹیل ٹاون اور گھگھر پھاٹک پر شاندار استقبال کر کے سجاول کے لیے رخصت کر دینگے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *