مولانا فضل الرحمن حیدر آباد جلسے کیلئے کراچی پہنچ گئے : سمیع سواتی

کراچی : جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن جے یو آئی سندھ کی دعوت پر کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

کراچی پہنچنے کے بعد انہوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی اور سردار شیر باز مزاری کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔ مولانا فضل الرحمان 8 فروری پیر کی شام 5 بجے قائد آباد کراچی سے کارواں کی قیادت کرتے ہوئے حیدر آباد جلسہ عام کیلئے روانہ ہوں گے ۔

مولانا فضل الرحمن 8 فروری کی شام ٹھٹھہ میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے بعد 8 فروری کو رات 10 بجے سجاول شہر پہنچیں گے اور رات کا قیام سجاول میں کریں گے ۔ سندھ کے دورے کے دوران جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کے علاوہ دیگر مرکزی و صوبائی ، ضلعی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ ہو گی ۔

مذید پڑھیں :جامعہ کراچی کا 45 کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ 16 سے نوازنے کا انکشاف

9 فروری کی صبح بدین، سجاول ، ٹھٹھہ سمیت مختلف اضلاع سے جے یو آئی کے ہزاروں کارکنان کے قافلوں کی صورت میں سجاول شہر پہنچیں گے ۔ مولانا فضل الرحمن 9 فروری منگل کی صبح 10 بجے سجاول سے کارکنان کے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے حیدر آباد جلسہ عام کیلئے روانہ ہوں گے ۔

مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یو آئی کا کارواں براستہ ٹنڈو محمد خان اور ھوسڑی کے سہہ پہر کو حیدر آباد پہنچے گا ۔ جہاں 9 فروری کی شام حیدر آباد میں پی ڈی ایم سندھ کے تحت منعقدہ جلسہ عام سے مولانا خصوصی خطاب کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمن دورہ سندھ کے دوران 10 فروری کو جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں علماء کرام کی دستار بندی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

مولانا فضل الرحمان 11 فروری کو منزل گاہ سکھر میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے تحت بہت بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے ۔

مذید پڑھین :برسوں کی تاخیر کے باوجود نرسنگ کے ضمنی امتحانات بد نظمی کا شکار

دریں اثناء سمیع سواتی کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کراچی کے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کل سہہ پہر 4 بجے قائد آباد لانڈھی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کاروان شام پانج بجے براستہ اسٹیل ٹاؤن ، گھگر ، پھاٹک ، گھارو ٹھٹھہ پہنچے گا جہاں مولانا فضل الرحمن استقبالیہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *