گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل

گجر نالہ

کراچی: گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے جہاں ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا جبکہ نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

اس کارروائی کے لیے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب کیے گئے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق آپریشن کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔

اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر وسطی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  کارروائی میں واٹر بورڈ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *