مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن و امان کی صورتحال ممکن نہیں۔چیف اکرام الدین

مسئلہ کشمیر

اٹلی (انٹرنیشنل ڈسک) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کے بغیر امن و امان کی صورتحال ممکن نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی شروع سے حمایت کرتا ہے جو عالمی ادارے کی قراردادوں کے عین مطابق ہے. خطے میں امن و امان کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے. کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کے بغیر امن ممکن نہیں.

مزید پڑھیں: لکی مروت جماعت اسلامی کی یومِ یکجہتی کشمیر کی شاندار ریلی

جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے "سویرا نیوز فرانس” سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے گفتگو میں کہا کہ بھارت تقریبا 73 سالوں سے کشمیر کے عوام خواتین اور نوجوانوں پر بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بھارتی ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *