کشمیر ڈے: جمعیت علماء اسلام کی ملک بھر میں ریلیاں

کشمیر ڈے

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے امیر مولا نا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں جے یو آئی نے کشمیری عوم کے ساتھ یکجہتی کے لیے صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوٹرز میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرہ کیا گیا۔

لاہور میں پریس کلب کے سامنے بھارتی مظالم کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ، مولانانعیم الدین ، مفتی عبد الحفیظ، محمد افضل خان، مولانا سلیم اللہ قادری، حافظ نصیر احمد احرار، قاری محمد عمران رحیمی ، حافظ غضنفر عزیز اور دیگر نے کی جبکہ جامع فاروق اعظم مستی گیٹ ،شاہدرہ ،ماڈل ٹاءون ،کینٹ ، ملتان روڈ ،شالیمار ٹاءون ، لاہو ر ہوٹل چوک سے لاہور پریس کلب تک ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بھی کر رہی ہے اور ظلم بھی کر رہی ہے جو قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم معلوم ہی نہیں آج کشمیر کمیٹی کا چیئر مین کون ہے اور وزیر کون ہے اور ان کی کارگردگی کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام منظم انداز میں آگے بڑھ رہیں اور وہ حوصلہ نہ ہاریں منزل ان کی قریب ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحد اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کرانے میں نا کام ثابت ہوا یو این او کا کردار بھی جانبدارنہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا ہٹ دھرمی کا مظا ہرہ کر رہا ہے اور وہ مذاکرات کو پا کستان کمزری سمجھتا ہے لیکن اس کو معلوم ہونا چا ہیے کہ پا کستان اسلامی ایٹمی قوت ہے اور اس کے پاس جہاد سے سر شاز منظم فوج ہے۔

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اب وقت قریب آرہا ہے کہ بھارتی مظالم کاخاتمہ ہوگا اور کامیابی کشمیرعوام کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالم دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہے کشمیریوں کو حقیقت میں جبر کے پہاڑوں میں انڈیا نے دبا یا ہوا ہے اور کرفیوکے مسلسل نفاذ نے کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے دنیا کو انسانیت کے بنیا دی حقوق کا نعرہ بھول گیا ۔

مولانا نعیم الدین،مفتی عبد الحفیظ ،محمد افضل خان،حافظ نصیر احمد احرار،حافظ غضنفر عزیز ،مولانا سلیم اللہ قادری نے کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان خطے میں امن کے لیئے کوشاں ہے اب خطے کے دیگر ممالک کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ۔

دریں اثناء

راوالپنڈی میں ریلی کی قیادت جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،ڈاکٹر ضیاء الرحمن امازئی ،رحیم یار خان میں مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،مولانا نعما ن احمد لدھیانوی ،بہاولپور میں مولانا قاری غلام یسین ،قاری غلام مصطفی ،قاری محمد سہیل صدیقی ،ملتان میں قاری ایازالحق قاسمی ،مظفر گڑھ میں مولانا یحیی عباسی، مولانا عبدالمعبود آزاد نے کی کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے۔

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پا کستان خطے میں امن کے لیئے کوشاں ہے اب خطے کے دیگر ممالک کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *