مفتی محمود اکیڈمی کے MD محمد فاروق قریشی کے بھائی انتقال کر گئے

کراچی : مفتی محمود اکیڈمی کے ایم ڈی اور معروف قلم کار محمد فاروق قریشی کے بھائی ڈاکٹر عرفان قریشی انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد باب الرحمت شادمان ٹاؤن نارتھ کراچی میں ادا کی گئی، جس میں رشتہ داروں، دوست احباب اور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم ڈاکٹر عرفان قریشی چائلڈ اسپیشلسٹ اور چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد میں تعینات تھے۔ چند ماہ قبل ان کے جگر میں سرطان کی تشخیص ہوئی، جو رفتہ رفتہ جان لیوا ثابت ہوا۔

مذید پڑھیں :ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری ۔ ۔ ۔ پہلی قسط

جے یو آئی و مجلس تحفظ ختم نبوّت کے رہنماؤں، اقرا روضۃ الاطفال ٹرسٹ کے سربراہ مفتی مزمل حسین کاپڑیا، مفتی خالد محمود، قاری فیض اللہ چترالی، مجلس علمائے کراچی کے صدر مولانا ڈاکٹر قاسم محمود و دیگر نے غم و اندوہ کے اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر مفتی محمود اکیڈمی فاروق قریشی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور کامل مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *