جمعہ خطبات میں کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،مفتی یوسف قصوری

کراچی:مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ مظلو م کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج خطبات جمعہ میں کشمیر کے مسلمانوں کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، مظلوموں کے لئے اللہ سے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ سندھ کی تمام اہل حدیث مساجد میں علمائے کرام مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر کے عوام الناس میں کشمیریوں کی مدد کا جذبہ پیدا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر موجودہ حکومت کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں انکی جد و جہد میں شریک ہونا حب الوطنی کا تقاضہ ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *