ًمحمد عظیم صدیقی کو انٹر بورڈ‌ کراچی کا قائم مقام ناظم امتحانات تعینات کردیا گیا .

سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نے انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر محمد عظیم صدیقی کو قائم مقام کنٹرولر تعینات کر دیا ۔پہلے سے موجود قائمقام کنٹرولر شجاعت ہاشمی کو واپس ڈپٹی سیکرٹری یا ڈپٹی کنٹرولر بنایا جائے گا ۔

سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی ریاض الدین قریشی نے انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر محمد عظیم صدیقی کو مستقل ناظم امتحانات کی تعیناتی تک قائمقام ناظم امتحانات کر دیا ہے ۔معلوم رہے کہ اس سے قبل انٹر بورڈ میں قائمقام ناظم امتحانات ڈپٹی سیکرٹری عظیم احمد قائم مقام کنٹرولر تھے جن کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ڈپٹی سیکرٹری شجاعت ہاشمی کو قائمقام کنٹرولر تعینات کیا گیا تھا .

جس کے لیئے چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نہیں لی تھی تاہم چیئرمین کی بھیجی گئی سمری کی منظوری کے بعد عظیم احمد صدیقی کو قائمقام کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے ۔جس کے بعد اب شجاعت ہاشمی کو واپس ڈپٹی سیکرٹری یا ڈپٹی کنٹرولر تعینات کیئے جانے کا امکان ہے ۔

محمد عظیم احمد صدیقی کا ناظم امتحانات تعیناتی کے لئے جاری ہونے والا نوٹی فکیشن
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *