چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز PAF کورنگی کریک میں ہو گیا

کراچی : 400 سے زائد مایہ ناز گالفرز کے ساتھ 40 ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف کورنگی کریک میں ہونے والی اس چار روزہ چیمپیئن شپ کا آغاز ائیر وائس مارشل عباس گھمن، ائیر افسر کمانڈنگ،سدرن ائیرکمانڈ نے افتتاحی شاٹ کھیل کر کیا ۔

کھیل کے پہلے دن اکبر خان نے 70 اسکور ( 2 انڈر پار ) کے برتری حاصل کی ۔ ان کے تعاقب وحید بلوچ ہے ، جس نے 70 اسکور ( 2 انڈر پار ) راؤنڈ اختتام کیا ۔ حمزہ امین کارڈ بورڈ پر تیسری پوزیشن پر کھیلے ۔ دفاعی چیمپیئن شپ احمد بیگ 72 اسکور ( 1 اوور پار )کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے ۔

مذید پڑھیں :کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت میں اٹھایا جائے : MWM کی APC کا اعلامیہ

40 ویں ایڈیشن ملک کے سب سے بڑے گالف ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے ۔ جس میں 100 سے زائد پروفیشنل گالفرز ایکشن میں ہیں ۔چیمپیئن شپ میں پروفیشنل کیٹییگری کے علاوہ سینئر/ جونئیر پروفیشنلز، ایمیچر، ایئر مین گالف کلب ممبرز، لیڈیز، ویٹرنز گالفرز حصہ لے رہے ہیں ۔ 80 لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ میں ہر روز 18 ہول کھیلے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ ہول ان ون کرنے والے گالفر زکے لئے ایک چمچماتی گاڑی (Honda BR-VS 1500cc) بھی انعام میں رکھی گئی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *