سندھ بھر میں 979 ہیلتھ ورکرز نے کورونا ویکسین لگوا لی

کراچی : سندھ بھر میں 979 ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچا کے لیئے ویکسین لگا دی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس سے بچا کے لیئے ویکیسنیشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔ پہلے مرحلے کے پہلے دن سندھ بھر میں 979 ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ کے افسر راشد صدیقی نے غیر قانونی کنکشن مافیا کے 2 نیٹ ورک مسمار کر دیئے

کراچی ضلع جنوبی کے خالق دینا ہال میں 108 اور جناح اسپتال میں 34 ورکرز، ضلع شرقی کے ڈا اسپتال میں 102 ورکرز، ضلع غربی کے قطر اسپتال میں 75 ورکرز، ضلع وسطی کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 36 افراد کو ویکیسن لگائی گئی۔

لیاقت آباد اسپتال میں 113، نیو کراچی اسپتال میں 14 ورکرز، ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی 5 میں 37، ضلع ملیر میں 145 ورکرز نے مہلک وائرس سے بچا کی ویکسین لگوائی۔ حیدر آباد میں 129 اور شہید بے نظیر آباد میں 186 ورکرز ویکسین لگا چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *