داؤد چورنگی پر 5 فروری کو JUI ملیر کے تحت مظاہرہ ہو گا : مولانا احسان اللہ ٹکروی

کراچی : جمعیت علما ء اسلام ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، کشمیر فروش حکمران سمیت بھارتی مظالم کے خلاف یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے ۔

جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے زیر اہتمام 5 فروری کو بعد نمازِ جمعہ داؤد چورنگی لانڈھی پر مظاہرہ ہو گا۔ جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی ، جنرل سیکرٹری مولانا سید اجمل شاہ شیرازی اور سیکرٹری اطلاعات مولانا طارق شامزئی نے کہا ہیکہ قائد جمعیت ، سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن کے خلاف نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم سمیت وزراء کا نازیبا الفاظ اور توہین آمیز رویہ بوکھلاہٹ کی علامت ہیں ۔

مذید پڑھیں :بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے سینیٹ بل کی PTI نے مخالفت کر دی

مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین آمیز الفاظ پر شدید مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور معافی مانگے ورنہ ہم بھی زبان رکھتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی اسٹپلیشمنٹ اور حکمران کی سازش اور چال ہمیشہ کی طرح ناکام رہے گی۔ مولانا فضل الرحمان پر ملک بھر کے علماء کرام اور ہر شعبہ سے وابستہ لاکھوں عوام مکمل اعتماد کرتی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان 5 فروری کو یوم کشمیر پر ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرکے ہمیشہ کی طرح مظلوم کشمیریوں کے لیے حقیقی معنوں میں آواز بن کر حکمران کو مجبور کرینگے۔ تاکہ وہ کشمیری عوام کی ریاست کی سطح پر داد رسی کرے۔ اہلیان ملیر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 5 فروری کو داؤد چورنگی لانڈھی پر مظاہرہ میں شرکت کرکے کشمیری مسلمان بھائیوں سے محبت اور ہمدردی کا ثبوت پیش کریں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *