ٹورنٹو پہنچ کر PIA ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ بھی غائب

air hotess slipped in canada

کراچی: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئیں، وہ 29 جنوری کو ٹورنٹو پہنچنے والی پرواز کے 15 رکنی عملے میں شامل تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ زاہدہ بلوچ نامی یہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر تعینات تھی۔

ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری کو پرواز نمبر پی کے 784 کی وطن واپسی کے وقت ہوا تھا۔

خاتون فضائی میزبان کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں ٹورنٹو پی آئی اے حکام، ایئر پورٹ اور امیگریشن حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان سے قبل 29 جنوری کو ہی پرواز نمبر 798 پر تعینات رمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے پر لاپتہ ہو گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چند ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازوں پر تعینات یہ تیسرا فضائی میزبان مبینہ لا پتہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ لاپتہ ہونے والے فضائی میزبان مرضی سے غائب ہوتے ہیں، غائب ہونے والے میزبانوں کا مبینہ مقصد کینڈین شہریت کا حصول ہوتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انھیں زاہدہ بلوچ نامی فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کی اطلاع موجود ہے، فضائی میزبان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *