کراچی: مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیدار کے گھر پر چھاپہ، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

کراچی: دہلی کالونی میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (PMLF) کے عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں تیار گٹکا اور خام مٹیریل برآمد کرلیا۔

فنگشنل لیگی عہدیدار چوہدری صدیق عرف کوبرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے فیکٹری سے ایک درجن سے زائد خواتین اور مردوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری پی ایم ایل ف ڈسٹرک ساؤتھ کے نائب صدر چوہدری صدیق عرف کوبرا چلارہے تھے جو پولیس کے لیے بیٹ بھی جمع کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کالونی زیرو لائن گلی نمبر 1 علاقہ تھانہ فرئیر نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ فرئیر تھانہ کا بیٹر صدیق عرف کوبرا کے گٹکے کے کارخانے میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں ایک امجد عرف بنگالی ولد سیعد اللہ اور دوسرے مختیار علی ولد ھو خان ملغانی کو گرفتار کیا جبکہ ان کے ساتھ 16 خواتین و بچیوں بھی حراست میں لیا جو کارخانے میں 500 روپے دیہاڑی پر کام کرتی تھی۔

ان گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 ٹرم، 11 بوریاں چھالیہ، 17 بوریاں چونا و کھتہ، 17 ڈپ پیکنگ مشین، 8 بوریاں نجمہ و زعفرانی پتی تمباکو، 10 بوریاں گٹکا پیک کرنے والی تھلیاں وغیرہ برآمد ہوئیں۔

گر فتار ملزمان مرد خواتین اور فیکٹری کے مالک صدیق عرف کوبرا کے خلاف تھانہ فریر میں مقدمہ الزام نمبر 42/2021 جرم دفعہ 8/1/2 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 قائم کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ صدیق کوبرا مزکورہ مقام پر موجود نہیں تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *