لائنز ایریا میں قائم 16 کار سروسز اسٹینشز پر چھاپہ ،20 غیر قانونی پانی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے .

ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ نے لائنز ایریا کے علاقہ میں قائم 16کار سروس اسٹیشنز پر چھاپہ مار کر پانی کے 20 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے ، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرائے جارہے ہیں .

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان کی ہدایات پر اسپیشل آفیسر فار ایم ڈی واٹربورڈ راشد صدیقی نے واٹربورڈ عملے اور بریگیڈ پولیس کے ساتھ ڈسکنکشن اسکواڈ کے ساتھ لائنز ایریا کے علاقہ میں گھریلو کنکشنز حاصل کرکے گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں اور بسیں دھونے والے سروس اسٹیشنز کیخلاف کریک ڈاون کیا .

آپریشن کے نتیجہ میں گجر آئل اینڈ سروس اسٹیشن ،ماسٹر آئل اینڈ سروس اسٹیشن ،نیو مدینہ کار سروس، رضا آئل اینڈ کار سروس ،امان علی کار سروس اسٹیشن ،مکہ آئل اینڈ سروس اسٹیشن،حاجی شرف الدین سروس اسٹیشن ،الحمد کار سروس،کرسٹل آئل اینڈ سروس اسٹیشن،بابا سروس سٹیشن ،فائن کار سروس اسٹیشن ،میکرو کار سروس،آٹو کیئر سروس،سبحان کار سروس اسٹیشن سروسزاسٹیشنزسمیت 16سروس اسٹیشنز کے 20 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے .

واٹربورڈ کے عملے نے پانی چوری میں استعمال کیا جانے والا سامان بھی ضبط کرلیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈسکنکشن اسکواڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب ڈیم خشک ہونے سے شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی کمی ہے، ایسے حالات میں کسی کو بھی شہریوں کے حصے کے پینے کے پانی سے گاڑیاں دھونے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی .

انہوں نے ڈسکنکشن اسکواڈ کو ہدایت دی کہ پانی چوروں یا اس کے غیر قانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *