چترال کے ممتاز عالم دین مولانا عبد اللطیف انتقال کر گئے

کراچی/ چترال : جمعیت علمائے اسلام چترال کے سابق امیر، ممتاز عالم دین مولانا عبد اللطیف طویل علالت کے بعد چترال میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ میں چترال کے دینی، سیاسی، سماجی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مرحوم دار العلوم سرحد پشاور کے قدیم فاضل اور دقیقہ رس عالم دین تھے۔ انہوں نے بہت فعال زندگی گزاری۔ سیاسی میدان میں بھی انہوں نے اپنے علم و رسوخ کی بدولت بڑی مقبولیت حاصل کی۔ وہ ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ ایک ہنر مند شخص بھی تھے اور حرفت کے مختلف شعبوں میں کمال مہارت رکھتے تھے ۔

مذید پڑھیں :آؤ کہ چترال کی آواز بنیں

طویل عرصے سے وہ عملی سیاست سے کنارہ کش تھے۔ مرحوم واپڈا ٹاؤن لاہور کے خطیب اور مہرکہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ مولانا قاری عبید اللہ چترالی کے تایا اور معروف شاعر و ادیب مولانا سعید الرحمن ثاقب کے ماموں تھے ۔

مرحوم کے انتقال پر چترال کی معروف سماجی شخصیت مولانا قاری فیض اللہ چترالی، مولانا شفیع چترالی، شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان کاکاخیل، مفتی معراج حسین، مولانا ہدایت الرحمن، قاری شمس الدین، ڈاکٹر یونس خالد، مفتی ولی اللہ، معروف شاعر و کالم نگار لطیف الرحمن لطف و دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *