پی ٹی آئی سے زیادہ ن لیگی حکومت کے دوران مہنگائی تھی، اسد عمر

اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران زیادہ مہنگائی تھی۔

اپنی بات کو درست ثابت کرنے  کے لیے انھوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انھوں نے مہنگائی سے متعلق تفصیلات بھی بتائیں۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔

وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *