مولانا عبد الخبیر آزاد اتوار 10 بجے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کیلئے حاضری دیں گے

کراچی: تاریخی بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے نو منتخب چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کل بروز اتوار صبح دس بجے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کیلئے حاضری دیں گے ۔

مولانا سید الخبیر آزاد ہلال کمیٹی کی سربراہی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں اور مختلف مسالک و مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ ہلال کمیٹی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد کراچی آمد پر وہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے ۔

اس موقع پر ان کے ساتھ علماء کا وفد اور مزار قائد کے فاتحہ خوان مولانا قاری شمس الدین بھی موجود ہوں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *