محمد علی جناح یونیورسٹی اور نیشنل سینٹر ان بگ ڈیٹا میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جائے گا

کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ماجو اور نیشنل سینٹر ان بگ ڈیٹا میں مفاہمت باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے گا ۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو ) اور نیشنل سینٹر ان بگ ڈیٹا اینڈ کلاوڈ کمپیوٹنگ،(این سی بی سی) کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گیے ۔ اس یاداشت پر دستخط کا مقصد بنیادی، علمی تحقیق، مصنوعات کی نشونما اور عوامی رسائی کے لیے ان شعبوں  کی وضاحت کرنا ہے ۔

جس میں دونوں درسگاہوں کو مستقبل میں فوائد کے لئے مل جل کر کام کرنے کی خواہش  کے ساتھ ایک فریم ورک کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں درسگاہوں  سے وابستہ محققین کے مابین تعاون کے لئے ایک دوسرے کے اداروں اور کام کے طریقے کو فائدہ پہنچانا ہے ۔

مذید پڑھیں :برطانیہ نے یو اے ای سے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا

مفاہمتی یاداشت پر ماجو کی جانب سے کمپیوٹنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین، ڈاکٹر شوکت وصی اور این سی بی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی اسماعیل نے دستخط کئے جس کی مدت چار سال کے لیے ہے ۔جس میں دونوں اداروں کے باہمی رضا مندی سے توسیع کی جا سکتی ہے ۔

یاداشت کے مطابق این سی بی سی ماجو کے طلباء کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرے گی ۔ متعلقہ مضامین میں پیش کیے جانے والے شارٹ کورسز ڈسکاونٹ کے ساتھ کرائے جائیں گے ۔ طلبہ کے لئے تحقیقی مواقع ماجو کے ساتھ شئیر کئے جائیں گے ۔ ماجو کی کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ فیکلٹیز کے لیے تربیتی سیشن سال میں ایک بار جدید ٹیکنالوجی پر کرائے جائیں گے اور دونوں درسگاہوں میں سے کسی بھی درسکاہ کے زیر اہتمام ہونے والے کوآپریٹیو سیمینار، ورکشاپ اور کانفرنسوں میں شرکت کی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *