بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بختاور بھٹو زرداری

کراچی : سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

محمود چوہدری کے ساتھ ان کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب  میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں، 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی ۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *