وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے چار اضلاع کے علماء وآئمہ مساجد کا پیغام مدارس علماء کنونشن آج دارالعلوم اسلامیہ مغل ٹاؤن میر پور خاص میں منعقد ہو گا ،جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، کراچی سے وفاق المدارس کے ذمہ داران و قائدین سمیت دیگر مذہبی رہنماٶں کے بیانات ہونگے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جاٸے گا_
وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوٸے کہا کہ دینی مدارس نے ھمیشہ مذھبی خلفشار و انتشار کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ھے، پاکستان کی اساس اسلامی فکر و نظریہ پہ رکھی گئی اور آج اسی اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لٸے مدارس دینیہ سے تعلیم حاصل کرنے والے ملک میں امن عامہ کے لئے سب سے نمایاں کردار ادا کر رھے ہیں .
افسوناک بات ھےجو بھی حکومت آتی ھے وہ مدارس کی مثالی وتاریخی خدمات کا یکسر نظرانداز کر کے نئی نئی پابندیوں اور شرائط نافذ کرنے کا مذموم عمل شروع کردیتے ہیں،کبھی نصاب کے نام پہ کبھی کوائف ناموں کے نام پہ کبھی رجسٹریشن کے نام پہ آٸے روز مدارس اور علماء کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں .
بعض حکمران طبقوں نے تو مدارس کو دھشت گردی سے جوڑ کر بیرونی اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے لیئے بھی بڑے بڑے اعلانات کیئے لیکن ان طاقتوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،اور آج خود وہ ملک میں اپنا داخلہ بند کرواچکے ہیں،موجودہ حالات کے تناظر میں مدارس کے مسائل کے لیئے ھر آنے والی حکومت کی طرح مرکزی و صوباٸی حکمرانوں نے مدارس اصلاحات اور ان اداروں میں پڑھنے والے لاکھوں طلبہ و طالبات کو سہولیات پہنچانے کے نعرے لگاکر روایتی دعوی کیئے ،لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود ایک اجلاس تک نہیں کیا گیا.
دوسری طرف ملک کی مقامی انتظامیہ کواٸف کے نام پہ الگ الگ فارم مدارس کو دیئے جارھے ہیں،ضروری کوائف ھر ادارہ کے وفاق المدارس کے پاس موجود ہیں،وفاق المدارس کی قیادت نے ان اداروں سے کہا ھے کہ جن کو ھمارے مدارس کے بارے میں معلومات درکار ھوں وہ ھم سے رابطہ کر کے لےسکتے ہیں اور وفاق المدارس کے ذمہ داران کے اس طرح کے بارھا اعلانات ریکارڈ پہ موجو ہیں.
اس طرح کے منفی اقدامات کےخلاف مدارس دینیہ اور علماء کرام کی تشویش میں مسلسل اضافہ ھورھا ھے۔حکومت کو چاھیٸے کہ وہ فوری طور پہ اس نوعیت کے مساٸل کا سدباب کرے اور حکومت کے خلاف جو بے چینی بڑھ رھی ھے اس کا بھی تدارک کرے،مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ ملک بھر وفاق المدارس کےاجتماعات میں ھر طبقہ نے بھرپور شرکت کر کے مدارس پہ اپنے اعتماد کا مزید اظہار ھوا .