کراچی میں مجلس وحدت المسلمین اور پی ٹی آئی ساتھ مل کر کام کریں گی ،

ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس94 مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی وحدت ہاوس کے صوبائی دفتر میں ملاقات ہوئی ،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن کی جانب سے ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس 94 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماخرم شیر زمان نے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی ، کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔جس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے۔حلقہ پی ایس 94 میں پولٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے متفقہ فیصلے کے بعد حمایت کا اعلان کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے۔کرپشن و شدت پسندی کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف ہماری ہم خیال جماعت ہے۔انشاء اللہ 27جنوری 2019 کے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی ایس94کا ساتھ محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم الیکشن مہم سے نتائج آنے تک اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں موجود رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس94میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع کی نمائندہ اور عوامی جماعت ہے اور ہر قومی ایشو پر یہ جماعت میدان میں موجود رہی ہے۔ان کی قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں حلقہ پی ایس 94 میں مسائل کی بھرمار ہے سندھ اسمبلی میں اواز اٹھائی جائیگی اس حلقہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے حمایت کے اعلان کے بعد ہماری فتح کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہی مذکورہ حلقہ سے کامیاب ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں امیدوار حلقہ پی ایس 94اشرف قریشی،نواز خان،عدنان اسماعیل، ایم پی اے عباس جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی،احسن عباس،سجاد سمائری سمیت دیگر موجود تھے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *