ویلز کالج کو نمایاں کارکردگی پر ’’اپنا کراچی‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی : تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی ویلز کالج کو اپنا کراچی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شعبوں میں اچھی پرفارمنس کے حامل اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا کراچی ایوارڈ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ڈین ویلز کالج وہاج حسین کو ایوارڈ دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاء الرحمان، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد، دردانہ بٹ، حنا دلپریز و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ناصر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

مذید پڑھیں :حکومت متنازع اور غیر شرعی وقف املاک ایکٹ 2020 کو واپس لے : اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان

دیگر اداروں کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ڈین ویلز کالج محمد وہاج حسین نے کہا کہ اپنا کراچی ایوارڈ کی انتظامیہ کا مشکور ہوں۔ تعلیم کے فروغ کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *