جامعہ کراچی کا امتحانی فیسیوں میں 750 فیصد اضافہ

جامعہ کراچی

کراچی : جامعہ کراچی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی امتحانی فیسوں میں 750 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ جامعہ کراچی نے ایم فل کی امتحانی فیس 200 روپے فی کورس سے بڑھا کر 1500 روپے فی کورس کر دیا ہے ۔ گذشتہ سال تک امیدوار 4 کورسسز کی فیس 1200 روپے ادا کرتے تھے جو حالیہ اضافے کے بعد بڑھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

اس طرح جامعہ کراچی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی امتحانی فیسوں میں 750 فیصد تک ہو شربا اضافہ کیا ہے  امیدواروں نے سوال کیا ہے کہ جامعہ کراچی نے فیسوں اضافہ کرتے وقت کس ضابطہ کو ملحوظ رکھا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *