شاہ زیب قتل کیس میں نامعلوم ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

رپورٹ : وقاص الرحمان قریشی

ہری پور : شاہ زیب قتل کیس میں نامعلوم ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ سرائے صالح کی حدود گاندھیاں زمین میں دفن قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ۔ جس کی شناخت شاہ زیب سکنہ گاندھیاں کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں: فرانزک DNA لیبارٹری اورسندھ پولیس کے درمیان معاہدہ

مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد حسین، ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کیڈٹ چن زیب اور تفتیشی افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے ساتھ آخری بار دیکھے جانے والے شخص حسن علی ولد ارشد سکنہ گاندھیاں کو شک بناء پر حراست پولیس کر کے مقدمہ میں انٹاروگیٹ کیا گیا۔ دوران انٹاروگیشن حسن علی نے قتل کا اعتراف کیا۔

ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا موبائل فون اور چپل کے ساتھ ساتھ آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے 3 روز ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔ میرٹ کی بنائی پر تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ملوث ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *